کراچی : شاہراہ فیصل پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے سے حاملہ خاتون انتقال کرگئی، مظاہرین پولیس کے کہنے پر سڑک سے ہٹتے تھے مگر کسی کا فون آنے پر پھر روڈ بلاک کردیتے تھے۔
ڈی ایس پی افتخار لودھی نے سماء کے نمائندہ عارف محمود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی راؤ انوار مظاہرین کو کافی دیر سے سمجھانے کی کوشش کررہے تھے، وہ کچھ دیر کیلئے سڑک سے ہٹتے تھے مگر پھر کوئی فون آتا تھا اور مظاہرین پھر سڑک پر آجاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کی بات نہ مانی، اس دوران ٹریفک جام سے ایک حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ سماء