کراچی: شہر کی اہم ترین شاہراہوں پر نامعلوم افراد نے موت کے پیغامات والےبینرزلگادئے۔
کراچی میں تین روز سے نامعلوم افراد کی جانب سے دہشت ناک بینرز لگانےکا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ تاحال نہ تھم سکا۔ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں لال رنگ سے لکھے گئے بینرز لگائے گئے ہیں۔ ان پر موت کا پیغام درج ہے۔ یہ بینرز یوپی موڑ پر لگائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بینرزسخی حسن چورنگی، نارتھ ناظم آباد کی شاہراہ پر بھی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے باہر بھی ایسے بینرزآویزاں کئے گئے تھے۔ان بینرز کو متعلقہ انتظامیہ نے ہٹادیا تھا۔ اس کے بعد ریگل چوک بھی ایسے ہی بینرز آویزاں کئے گئے۔ شہر میں ایسے پراسرار بینرز کے بعد خوف کی سزاپیدا ہوگئی ہے۔ سماء