Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اورکپتان سے جواب مانگ لیا

SAMAA | - Posted: Sep 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہلی کی درخواستوں پر جواب جمع کرانے کیلئے اٹھائیس ستمبر تک کی مہلت دے دی۔ عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظورکرلی گئی۔

الیکشن کمیشن میں مختلف وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی سیاسی شخصیات کو نااہل قرار دینے کے لیے دائرمتعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے  سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹپیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگا۔

الیکشن کمیشن نے اٹھائیس ستمبر تک چاروں درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نےعمران خان کی نااہلی کیلئے شاہنوازڈھلوں کی درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظورکرلی اورچیئرمین پی ٹی آئی سے اٹھائیس ستمبر تک آف شور کمپنی سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کو بھی ان کے خلاف دائر درخواست پر آئندہ سماعت پرجواب جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ایم پی ایز محمد علی اور شہرام ترکئی کو نوٹس جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے اپنے جواب میں الیکشن کمیشن کے اختیار سماعت پراعتراض اٹھا دیا۔ کیپٹن صفدر کا مؤقف تھا کہ صرف سیشن جج معاملے کی سماعت کر سکتا ہے۔پی ٹی آئی پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست بھی پاناما معاملے سے منسلک کر دی گئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube