Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

متحدہ کے مزید 2 دفاتر مسمار

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی : کراچی میں متحدہ کے غیرقانونی دفاتر کی شامت آئی ہوئی ہے، ناظم آباد میں 2 یونٹ آفسز گرادیے گئے، شہر بھر میں مسمار کئے جانیوالے سیاسی دفاتر کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

کراچی کے چپے چپے سے ایم کیو ایم کے غیرقانونی دفاتر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ناظم آباد میں متحدہ کے 2 یونٹ آفس گرادیے گئے۔

ضلع جنوبی ہو یا وسطی، شہر کے ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک ایم کیو ایم کے دفاتر گرائے جارہے ہیں، متحدہ کے بانی کا ہوم یونٹ آفس بھی گرایا جاچکا ہے، زیادہ تر پارکس اور قبضے کی زمین پر بنے غیرقانونی سیاسی دفاتر مسمار کئے جارہے ہیں۔

متحدہ کے بانی کی 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے اب تک 72 سیکٹر اور یونٹ آفسز گرائے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube