Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ملک کو سرحدوں سے نہیں، اندر سےخطرہ ہے،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2016 | Last Updated: 6 years ago

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خود کو خودکش سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو سرحدوں سے نہیں بلکہ اندر سے ہی خطرہ ہے۔ لوگ سڑکوں پر نہ نکلے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔

شیخ رشید نے وزیر اعظم کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آپ میرے سامنے الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ میں نے کہا تھا پنڈی نہ نکلا تو جلسے میں استعفیٰ دیدوں گا۔ انہوں نے کہا نوازشریف میں طلوع ہورہا ہوں اور آپ جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا نوازشریف مودی کی سوچ سے واقف نہیں ہیں، مودی نے کہا ہم نے بنگلادیش کو بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں بےایمان یا مودی کا یار نہیں ہوں۔ خون کے آخری قطرے تک بھارتی ایجنٹوں سے لڑوں گا۔

شیخ رشید نے کہا پورے راولپنڈی کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ کنٹینر والوں نے کہا پولیس نے زبردستی کنٹینر پکڑ لیے۔ میں نے انتظامیہ کو کہا لال حویلی کے اطراف سے کنٹینر اٹھالو، کنٹینر نہ اٹھائے تو میں اسلام آباد ضرور جاؤں گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈی سی نے خط دیا کہ آپ کو قتل کر دیا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube