Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

مصطفیٰ کمال کی فاروق ستار کو انوکھی پیشکش

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ فاروق بھائی ڈرائی کلینر اچھی چیز ہے، گندے کیوں رہنا چاہتے ہیں، متحدہ بانی اپنے ساتھ رہنے والے کے پہلے مرواتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیدی، کہتے ہیں ڈرائی کلینر اچھی چیز ہے، فاروق بھائی کیوں گندے رہنا چاہتے ہیں، آپ آئیں آپ کو بھی دھو دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ متحدہ بانی اپنے ساتھ رہنے والے کو پہلے مرواتے ہیں، متحدہ بانی نے پاکستان مخالف نعرے پہلے بھی لگائے، وہ 22 اگست کو پاکستان کے دشمن نہیں بنے، پاکستانیو! اس فراڈ سے باخبر رہو، سب دھوکا ہے۔

پی ایس پی چیئرمین بولے کہ فاروق ستار آئین کا ڈرامہ نہ کریں، سچ بولیں، پی ایس پی آپ کے سامنے امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، مینڈیٹ متحدہ بانی کو بچانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، نائن زیرو متحدہ بانی کی ذاتی ملکیت ہے، پی ایس پی کا ایک ایک کارکن سازش کو ناکام بنائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube