مردان: آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مردان ضلع کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔
آرمی چیف اور عمران خان کی اتفاقا ملاقات مردان میں ہیلی پیڈ پر ہوئی جب آرمی چیف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد واپس جا رہے تھے جبکہ عمران خان اسی وقت مردان پہنچے تھے۔
مردان میں ہیلی پیڈ پر ہونے والی مختصر ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی، عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف کسی اقدام سے گریز نہ کریگی۔ سماء