Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

انصاف کےلیےعدالت آنےوالے ہلہ گلانہ کریں

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago

dost muhammad

اسلام آباد:جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ انصاف کیلئے عدالت آنے والے ہلہ گلا نہ کیا کریں، احتجاج کا شوق ہے تو مستعفی ہوکرسیاسی جماعتوں میں شامل ہوجائیں ۔

جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہوررفیق رجوانہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیے کہ یونین سازی نے بہت سے اداروں کو تباہ کردیا ہے، پمز میں ایک کلرک کو بھی یونین کی اجازت کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، دھرنے دینا سیاسی جماعتوں کا کام ہے سرکاری ملازمین کا نہیں۔

انھوں نے کہاکہ احتجاج کا شوق ہے تو مستعفی ہوکرسیاسی جماعتوں میں شامل ہوجائیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج نہیں کیا، رفیق رجوانہ نے عدالتی حکم کے باوجود برطرف ملازمین کی اپیلوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔عدالت نے اپیلوں پر فیصلہ ہونے سے متعلق پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube