Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

تحریکی ڈاکٹروں نےالطاف حسین کوجواب دیدیا

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی ذہنی حالت کیا خراب ہوئی، ڈاکٹروں نے جواب دےدیا۔ کوئی ڈاکٹر ایم کیو ایم لندن میں رکنے کو تیار نہیں ہے۔

شہر کراچی میں راج کرنے والی متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹروں کی جماعت بھی رہی۔رابطہ کمیٹی ہو، وزارتیں یا اہم عہدوں پر تعیناتیاں، ہر جگہ ڈاکٹرز چھائے نظر آتے ہیں۔چھ سال پہلے متحدہ نے پہلا ڈاکٹرکھویا جب ستمبر دو ہزار دس میں متحدہ کے کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق لندن میں قتل کردیئے گئے۔دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے بعد دوسرا ڈاکٹر بھی متحدہ سے رخصت ہوا اورقائد ایم کیوایم گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے لاتعلق ہوگئے۔

Dr Sagheer Cry Khi 07-03

دو بار وزیر رہنے والے ڈاکٹر صغیراحمدبھی ایم کیو ایم کے درد کا مداوا نہ کرسکے اورمارچ دو ہزار سولہ میں پاک سرزمین پارٹی کو پیارے ہوگئے۔بائیس اگست کوایم کیوایم قائد کے ذہنی دباؤ میں دیئے گئے بیان نےآخري دو سینیئر ڈاکٹرز کو ایسا دباؤ میں ڈالا کہ اب ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھي لندن والی ایم کیو ایم سے لاتعلق ہوگئے۔

FAROOQ SATTAR LIGHTER PKG 27-08 ALI

ڈاکٹرز کی جماعت کہلانے والی متحدہ کو اب دوسری جماعتوں کے ڈاکٹرز سے رجوع کرنا ہوگا۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube