Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

مکا چوک کا نام تبدیل کرکے شہید ملت چوک رکھنے کی تجویز

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے گڑھ عزیز آباد میں قائم مکا چوک کا نام تبدیل کرنے کی سفارش کردی گئی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے ایم سی کو درخواست دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکا چوک کا نام تبدیل کرکے شہید لیاقت علی خان چوک رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے اس حوالے سے کراچی میونسپل کارپوریشن کو درخواست دے دی۔

نام تبدیل کرنے کی تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب کچھ گھنٹے قبل ہی عزیز آباد کے مکا چوک پر نصب ایم کیو ایم قائد کی تصاویر اور بینرز کو نامعلوم افراد کی جانب سے اتار دیا گیا اور چورنگی پر پاکستان کا پرچم لگادیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی مقامی قیادت اس حوالے سے اپنا رد عمل دینے سے گریز کررہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ رہنماؤں نے الطاف حسین کی متنازع اور پاکستان مخالف تقریر کے بعد لندن قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے اپنی تقریر کو جذبات اور ذہنی تناؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی قوم اور اداروں سے معافی مانگ لی تھی، تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ متحدہ قائد نے اپنی تقریر میں غیر مناسب الفاظ استعمال کئے اور پھر اس پر معافی مانگی ہو۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube