Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

کرپٹ حکومت اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ توڑنا ہوگا، طاہر القادری

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2016 | Last Updated: 6 years ago

لاہور : علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکومت اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ توڑنا ہوگا، پنجاب سے نظریاتی دہشت گردی ہورہی ہے، ہماری تحریک دہشت گردی، کرپشن اور پاناما لیکس کیخلاف ہے، ظالمانہ نظام کو بدلنا ہمارا ایجنڈہ ہے، یہ کیسی پارلیمنٹ ہے جو احتساب کیلئے ٹی او آر نہ بناسکی۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پُرامن احتجاج پر کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ تحریک دہشت گردی، کرپشن اور پانامہ لیکس کیخلاف ہے، دہشت گردی اور کرپٹ حکومت کا گٹھ جوڑ ہے جسے ختم کرنا ہوگا، نظریاتی دہشت گردی پنجاب سے ہورہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کل 111، آج 25 شہروں میں دھرنے ہوئے، 25 اگست کو ڈی جی خان میں ریلی نکالیں گے جبکہ 29 اگست کو بلوچستان بھر میں احتجاج ہوگا، ظالمانہ نظام کو بدلنا ہمارا ایجنڈہ ہے، گھروں میں بیٹھ کر رونے سے انصاف نہیں ملے گا، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پوری قوم کو باہر نکلنا ہوگا۔

علامہ صاحب بولے کہ دیانتدار لوگ نظام سے عاجز ہیں، غریب کیلئے اس نظام میں کچھ نہیں، نوجوان ڈگریاں حاصل کرکے سڑکوں پر دھکے کھارہے ہیں، جعلی ڈگری والے وزراء بنے بیٹھے ہیں، 35 سال سے ایک ہی طبقہ اقتدار پر قابض ہے، کیا وزیراعظم اور وزراء احتساب سے بالاتر ہیں؟، یہ کیسی پارلیمنٹ ہے جو احتساب کیلئے ٹی او آر نہ بناسکی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube