راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھرفائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کردی۔ لائن آف کنٹرول پرنیزہ پیرمیں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔ ایک بار پھرچودہ اگست کی رات راولاکوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری رات دو سے صبح ساڑھے آٹھ بجے تک کی گئی۔
بزدل بھارتی افواج نے مارٹر اور توپ خانے کا بے دریغ استعمال کیا۔ کچھ گولے لائن آف کنٹرول کے پاس شہری آبادی پر بھی گرے۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سماء