Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

جشن آزادی نہ منانےوالے راکے ایجنٹ ہیں،مصطفی کمال

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی: مصطفی کمال نے کہاہےکہ جشن آزادی نہ منانے والے را کے ایجنٹ ہیں۔ انھوں نے کراچی میں جشن پاکستان ریلی کو تاریخی ریلی قرار دے دیا۔ مصطفی کمال نےکہاکہ لیڈروں نے وعدے کئے، نہ تعلیم دی نہ صحت اور نہ ہی امن۔

پاک سرزمین پارٹی کا کراچی میں پاور شوہوا۔کمال کا قافلہ کراچی میں جشن آزادی منانے سڑکوں پر نکل آیا۔ پی ایس پی نے نرسری سے مزار قائد تک ریلی نکالی۔مصطفیٰ کمال نے کہاکہ شرکاء کی بڑی تعداد نےآزادی کا جشن نہ منانے والوں کو پیغام دے دیا ہے۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور پر کارکنوں سے خطاب میں مصطفیٰ کمال صحت ، تعلیم اور امن کی صورتحال پر خوب برسے۔جشن پاکستان ریلی سے رضا ہارون،  وسیم آفتاب ، ڈاکٹرصغیر، سید حفیظ الدین سمیت دیگر رہنماؤں نےبھی خطاب کیا۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube