اسلام آباد : خورشید شاہ کہتے ہیں وزیر داخلہ ہوتا تو کب کا مستعفی ہوچکا ہوتا، چوہدری نثار میں اتنی اخلاقی جراٴت نہیں کہ استعفیٰ دے دیں، ناکامیاں چھپانے کیلئے پریس کانفرنسوں کا سہارا لے رہے ہیں، ملکی حالات کو اصل ذمہ دار وہ خود ہیں۔
چوہدری نثار کی دھواں دھار پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار میں اخلاقی جراٴت نہیں کہ ذمہ داری قبول کریں، وزیر داخلہ ناکامیاں چھپانے کیلئے پریس کانفرنسوں کا سہارا لے رہے ہیں، ملکی حالات کے اصل ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، ان میں اتنی غیرت نہیں وزارت سے استعفیٰ دیں، میں وزیر داخلہ ہوتا تو استعفیٰ دے چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے، وزیر داخلہ الزام تراشیاں کررہے ہیں، چوہدری نثار جھوٹ بول کر اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں، پیر کو پارلیمنٹ میں تفصیلی بات کروں گا۔ سماء