Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

افغانستان میں ہیلی کاپٹر کا یرغمالی عملہ خیریت سے ہیں، پاکستان

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 11, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : افغان حکومت نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے یرغمالی عملے سے متعلق معلومات فراہم کردیں، ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں عملہ خیریت سے ہے، پاکستان نے ہھارت کی جانب سے دراندازی کے الزامات مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان میں کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ محفوظ ہے، افغان حکومت نے  یرغمالی عملے کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

افغان قیادت کے جارحانہ بیانات پر ترجمان نے کہا پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمی عمل کی کامیابی کیلئے مخلصانہ کوششیں کرتا رہے گا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے وادی میں ظلم و بربریت کی انتہاء کردی ہے جبکہ را پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ویزا کے اجراء اور پاکستان آمد کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube