کوئٹہ : سول اسپتال کوئٹہ میں خود کش حملے اور ایڈووکیٹ بلال کاسی کے قتل کے مقدمات درج کرلئے گئے۔
کوئٹہ میں گزشتہ روز ایڈووکیٹ بلال کاسی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے بعد سول اسپتال میں جمع ہونیوالے ساتھی وکلاء پر خودکش حملہ کردیا گیا، دھماکے میں 50 سے زائد وکلاء، 2 صحافیوں سمیت 70 افراد شہید ہوگئے تھے۔
پولیس نے خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا، جس میں دھماکا خیز مواد ایکٹ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
وکیل رہنماء ایڈووکیٹ بلال کاسی کے قتل کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا جس میں ٹارگٹ کلنگ، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سماء