Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سانحہ کوئٹہ، سندھ، پنجاب میں ایک روزہ سوگ، کے پی میں مذمتی قرار داد منظور

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2016 | Last Updated: 6 years ago

IDENTICAL TERRORIST ACTIVITIES PKG 08-08 Mukkaram

کراچی / لاہور / پشاور : سانحہ کوئٹہ پر سندھ اور پنجاب حکومت نے ايک روزہ سوگ کا اعلان کردیا، خیبرپختونخوا اسمبلی ميں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی، دھماکے کو ملکی سالمیت پر  حملہ قرار دیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں بھی 3 قرار دادیں جمع کرادی گئیں۔

کوئٹہ دھماکے کے بعد سندھ اور پنجاب حکومت نے ايک روزہ سوگ کا اعلان کردیا، اس دوران صوبہ بھر ميں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا اور تمام سرکاری تقريبات بھی منسوخ کردی گئی ہيں۔

سانحہ کوئٹہ ميں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے اظہار يکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی ميں 3 قرارداديں جمع کرائی گئی ہيں، جن ميں سے اپوزيشن ليڈر محمود الرشيد اور مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی سردار حسن مؤکل کی قرار دادوں ميں دہشت گردی کیخلاف سيکيورٹی فورسز کی مکمل اور غيرمشروط حمايت کے عزم کو دہرايا گيا۔

جماعت اسلامی کے رکن وسيم اختر کی جانب سے جمع کروائی گئی تيسری قرار داد ميں گرفتار دہشت گردوں کو فوری طور پر سزائيں دينے کا مطالبہ کيا گيا ہے، قرار دادوں اور امن و امان کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی 22 اگست کو طلب کرليا گيا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے، مشکل گھڑی میں سندھ کے عوام بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی کوئٹہ دھماکے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی، جس میں سول اسپتال بم دھماکے کو ملکی سالمیت پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube