Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

احتساب کنٹینرسفرکیلئے تیار؛کپتان نے قوم کو دعوت دے دالی

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد: پاکستان کے طویل ترین دھرنے کی میزبانی کرنے والا تحریک انصاف کا آزادی کنٹینرپھرمیدان میں آگیا۔ کل عمران خان حکومت مخالف تحریک کا آغاز اسی کنٹینر سے کریں گے۔ کپتان نے ٹوئٹر پر قوم کو احتساب تحریک میں شمولیت کی دعوت بھی دے ڈالی۔

دوہزارچودہ میں پاکستان تحریک انصاف کا آزادی کنٹینر593دنوں کے بعد احتساب کنٹینرکے نام سے سفر کے لیے پھر تیار ہے۔

2014میں عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے اسی کنٹینرپر126دن کا طویل ترین دھرنا دیا اور اسی پر کھڑے ہوکرعمران خان نے کئی اہم اعلان کیے۔

کنٹینر پر کھڑے ہوکر عمران خان نے جاوید ہاشمی سے اپنے راستے جدا بتائے تھے جبکہ دوسری شادی کی خواہش کا اظہار بھی یہیں کھڑے ہو کر کیا تھا۔

اٹھارہ دسمبر2014کو عمران خان نے 126دن کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تقریبا دو سال کے بعد کل سے یہی کنٹینر ایک بار پھرتحریک احتساب میں کپتان اور ان کے کھلاڑیوں کا ہم سفر ہو گا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے نے قوم کو احتساب تحریک میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی۔ کپتان کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کا کنٹینر کل پھر چلے گا۔

عمران خان نے پیغام دیا کہ  اگر بدعنوانی میں ملوث طاقتور لوگوں کو نہ پکڑاگیا تو ملک کرپشن کے باعث تباہ ہوجائے گا۔ حکمرانوں سے جواب مانگنا عوام کا حق ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube