Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سعودی عرب : وزیراعظم کی نوکری سے فارغ پاکستانیوں کی معاونت کی ہدایات

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2016 | Last Updated: 6 years ago

2

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے سعودی عرب میں روزگار سے فارغ کئے گئے پاکستانی کارکنوں کی بھرپور معاونت کی ہدایات پر ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے خصوصی سہولیاتی مرکز اور خوراک و دیگر ضروریات کی فراہمی کیلئے خصوصی فنڈ قائم کردیا۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کی مدد کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سفارتخانے نے پاکستانی افرادی قوت کو اپنے واجبات اور تنخواہوں کے کلیمز مرتب کرنے میں بھی سہولت دی، وزیراعظم نے پاکستانی سفارت خانوں کو پریشانی سے دوچار ورکرز کی معاونت اور ان کی مشکلات جلد از جلد دور کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی مشن نے ملازمین کو خوراک کی فراہمی، طبی معاونت اور جلد از جلد ان کی تنخواہوں و واجبات کے تصفیہ کیلئے انتظامات کئے ہیں، کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ کرنیوالے ورکرز کے ورک پرمٹس کی منتقلی میں بھی انہیں سہولت دی جائے گی، اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو بھی انہیں سہولت فراہم کی جائے گی۔

سفارت خانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے متعلقین کی جانب سے ورکرز کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم نامہ بھی جاری کیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے محنتی ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے خاندانوں کیلئے روزگار کمانے کیلئے وطن سے دور ہیں، یہ سب ہمارا فخر اور قوت ہیں، ہم ہر ممکنہ طریقے سے ان کی مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں میسرز سعد ٹریڈنگ اینڈ کنٹرکٹنگ کمپنی، الخبور میں کام کرنے والے 520 جبکہ سعودی اوگر لمیٹڈ کے 8000 پاکستانی ورکرز کو اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ان تمام افراد نے زیادہ تر کارکنوں نے اپنے رہائشی اجازت نامے کی توسیع نہیں کروائی جس کے باعث انہیں کئی ماہ کی تنخواہ اور دیگر مراعات سے محروم کردیا گیا ہے۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube