Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

وزیراعظم کی صدر سے ملاقات، آپریشن ضرب عضب اور دیگر امور پر گفتگو

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، جس میں سی پیک کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور آپريشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزيراعظم نے صدر مملکت کو مختلف امور ميں حکومت کی پاليسيوں اور فيصلوں سے بهی آگاه کيا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حکومت ترقياتی ايجنڈے سے اپنی توجہ نہيں ہٹائے گی اور ملک کی ترقی و عوام کے معيار زندگی ميں بہتری کیلئے ترقياتی منصوبے مکمل کرنے کیلئے تندہی سے کام کرتی رہے گی۔

صدر مملکت اور وزير اعظم نے آپريشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونیوالی کاميابيوں پر اطمينان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک ميں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپريشن جاری رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسروں و جوانوں کی قربانيوں کو خراجِ تحسين پيش کيا اور اس عزم کا اظہار کيا کہ ملک میں قیام امن کیلئے نيشنل ايکشن پلان پر عمل ہوتا رہے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube