اسلام آباد:ڈی ایچ اے نے عدالتی حکم پر سابق صدر پرویز کی جائیداد قرق کرلی۔
سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد اور بینک اکائونٹس ضبط کرنے حکم دیا تھا۔ عدالتی ناظر امین میمن کے مطابق سابق صدر کی جائیداد قرق کرنے سے متعلق زبانی اطلاع ملی ہے۔
عدالتی ناظر نے بتایا کہ تحریری رپورٹ آنے پر وہ خود جا کر تصدیق کریں گے۔ سماء