Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وزیراعظم نواز شریف کا حنیف محمد کے علاج کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Pm Nawaz Speech Ptv

اسلام آباد : وزیراعظم نے حنیف محمد کا علاج کرانے کا اعلان کردیا، میاں نواز شریف نے لٹل ماسٹر کیلئے صحت کی دعا کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے علاج کا اعلان کردیا، میاں نواز شریف نے کہا کہ علاج کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، سابق کرکٹر کے علاج کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

میاں نواز شریف کا حنیف محمد کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لٹل ماسٹر کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شعیب محمد کو ٹیلی فون کرکے ان کے والد حنیف محمد کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں، انہوں نے کہا کہ لٹل ماسٹر کا علاج پنجاب حکومت کرائے گی، حنیف محمد ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت حکام کو علاج کیلئے حنیف محمد سے رابطے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ سابق کپتان حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک بار پھر کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube