Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

حج کرپشن کیس : راؤ شکیل کی ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago

1

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور وزارت خارجہ کے سابق جوائنٹ سیکریٹری آفتاب الاسلام کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے حج کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق ڈی جی راؤ شکیل اور وزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکریٹری راجا آفتاب الاسلام کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی جرمانے کی سزا کے برابر مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے راؤ شکیل کو مجموعی طور پر 12 سال قید اور 15 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ آفتاب الاسلام کو 2 مرتبہ 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھیں، تمام سزائیں ایک ساتھ شروع ہوکر 6 سال میں مکمل ہونا تھیں۔

جیل رپورٹ کے مطابق ملزمان 20110 سے جیل میں ہیں اور اپنی سزا پوری کر چکے ہیں مگر جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث مزید قید کاٹ رہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube