Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچي: شہر ميں فائرنگ کے واقعات ميں دو افراد جاں بحق اور سياسي جماعت کے کارکنوں سميت چھ افراد زخمي ہوگئے۔ پولیس نے گينگ وار کے کارندے سميت دو ٹارگٹ کلر پکڑلئے۔

کراچي ميں بد امني پھر سر اٹھانے لگي۔شہر کےمختلف علاقوں میں فائرنگ کےواقعات سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔نیو کراچی دعا چوک کے قریب فائرنگ سےجاوید نامی شخص جاں بحق اور ايک شخص زخمي ہوگيا۔کورنگی اکياون سی میں گولي لگنے سے فیصل عرف مینڈک جان سےگیا۔ کورنگی نمبرپانچ میں فائرنگ سے مہاجرموومنٹ کےپانچ افراد زخمی ہوگئے۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اورنگی اور پرانا گوليمار ميں ٹارگٹڈ کارروائياں بھی کی گئیں۔پاکستان بازارتھانےکی حدود سےٹارگٹ کلرگرفتارکرلیاگیا۔ خالد عرف ماموں،نوشاد عرف بڑا شيرو کا تعلق سياسي جماعت سے ہے۔پراناگوليمارسے گینگ وار کارندہ زخمی حالت میں پکڑا گيا۔ملزم سے ایک دستی بم اورایک پستول برآمد کرليا گيا ۔

عزیزآباد سے پوليس نے جعلي کرنسي فروخت کرنے کےالزام ميںایف آئی اے کے سابق ملازم کودھرليا۔محمد لطیف سےجعلی کرنسی بھی برآمد کرلي گئي۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube