Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پی پی پی کو آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج پر تحفظات، چیلنج کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago

6

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا، پی پی قیادت سے رابطہ کرکے ضلعی صدور کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پی پی آزاد کشمیر کی قیادت سے رابطہ کرکے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پی پی چیئرمین اور آزاد کشمیر قیادت نے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کیلئے ہر فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں ؛ آزادکشمیرانتخابات میں ن لیگ نے میدان مارلیا

چیئرمین پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے ضلعی صدور کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں مودی والا کردار ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے بھارتی اکثریت سے کامیابی حاصل کی، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس مجموعی طور پر 10 نشستیں بھی حاصل نہ کرسکیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube