Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

غداری کیس : پرویز مشرف کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنیکا حکم

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : خصوصی عدالت نے سنگین غداری کے مقدمے میں پرویز مشرف کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دے دیا، پرویز مشرف کی گرفتاری یا سرنڈر تک سماعت ملتوی کردی گئی۔

سنگین غداری کے مقدمے میں بڑا بریک تھرو ہوگیا، مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسٹیٹ بینک اور ریونیو افسران کو فیصلے پر عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وکیل صفائی نے جائیداد ضبطی کے فیصلے سے اختلاف کیا، ان کا کہنا تھا کہ عملاً مقدمہ آج ختم ہوگیا۔

دوران سماعت وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے ٹرائل جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ملزم کا بیان اسکائپ پر بھی ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، ججز نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل جاری نہیں رکھا جاسکتا، ملزم کا 342 کا بیان ریکارڈ ہونا لازمی ہے، عدالت نے قرار دیا کہ جائیداد ضبط ہونے پر جس کو اعتراض ہو عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت پرویز مشرف کی گرفتاری یا سرنڈر کرنے تک ملتوی کی ہے جس کا فی الحال کوئی امکان نظر نہیں آتا، کوئی نہیں جانتا کہ اگلی سماعت کب ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube