کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں ميں فائرنگ اور دستي بم حملے ميں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمي ہوگئے۔
پوليس کے مطابق سنگولين ميں نامعلوم موٹرسائيکل سوار ملزمان نے کريکر حملہ کيا جس کے نتيجے ميں چار بچے زخمي ہوگئے جنہيں طبي امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کرديا گيا۔
دوسري جانب لانڈھي مجيد کالوني ميں فائرنگ سے ايک شخص جان کي بازي ہار گيا۔ ادھر ملیرسعودآباد میں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے سياسي جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگيا۔ سماء