لاہور: مصر ميں کشتي کے حادثہ ميں جاں بحق ہونے والے ايک ہي خاندان کے چار افراد ميں سے تين کي لاشيں لاہور پہنچ گئيں۔
تفصیلات کے مطابق عيد کے روز مصر کے شہر قائرہ ميں پکنک پر گئے ايک ہي خاندان کے چار افراد دريائے نيل ميں کشتي ڈوب جانے کے حادثہ ميں جاں بحق ہو گئے تھے۔
قاہرہ میں کشتی کاحادثہ،4پاکستانی ڈوب گئے، دفترخارجہ
ڈوبنے والوں میں سے تین کی لاشيں آج لاہور ائير پورٹ لائي گئيں جن ميں فيصل آفاق خان، بيوي ثنا عروج اور ايک بيٹي آمنہ شامل ہيں۔ ايک بچي کي لاش کي تلاش تاحال جاري ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کا کہنا ہے کہ حکومت کي جانب سے انکي کوئي داد رسي نہيں کي گئي اور نہ ہي لاشوں کو لانے کے معاملہ ميں انکي مدد کي گئي۔ سماء