Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پی آئی اے کا مسافروں کیلئےعید پرتحفہ

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2016 | Last Updated: 6 years ago

لاہور: قومی ائر لائن ’’ پی آئی اے ‘‘ نے رمضان المبارک ميں مسافروں کو عید کا تحفہ دے دیا۔ پي آئي اے نے مسافروں کے ليے نئے کھانے متعارف کروا ديے۔

پي آئي اے نے ماہ صيام ميں  مُسافروں کو پاني اور کھجور ديکر خوب بچت کی مگر اب عید پر اچھے کھانوں کي عیدی دی جائے گی۔

اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نیا مینو متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت  اب دوران سفر انواع و اقسام کے کھانے مسافروں کو پیش کیے جائیں گے۔

پی آئی اے کے مینو میں اب سينڈوچ، فش، چيز اسٹکز،مڈل ايسٹرن پليٹر، ساس، نان تو ہوں گے ہی ، ساتھ ہی  ذائقے کا رنگ بھرنے کے لئے انواع و اقسام کے سلاد بھي مينيو کا حصہ ہوں گے۔

کھانے کے بعد مينگو ٹرائفل، کپ کيکز اور پيسٹريز سے مسافروں کا مُنہ بھی ميٹھا کرايا جائے گا۔

پي آئي اے کے مطابق يہ کھانے نہ اندرون اور بیرون ملک دونوں طرح کی پروازوں پر مسافروں کو فراہم کيے جائيں گے۔ بزنس اور اکانومي کلاس والے مسافر اس سہولت سے مستفيد ہوسکيں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کھانوں کي کوالٹي بين الاقوامي معيار سے کم نہيں ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube