Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل پولیس اہلکاروں نے ہراساں کیا، عظمیٰ خان

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago

لاہور : لاہور میں وی آئی پی پروٹوکول کی گاڑی نے عمران خان کی بہن کی گاڑی کو ٹکر مار دی، ڈاکٹر عظمیٰ خان کہتی ہیں مریم نواز کے پروٹوکول کے باعث پولیس نے بدتمیزی کی، ہم پر بندوقیں تان لیں اور ہراساں کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ گاڑی میں جارہی تھیں کہ وی آئی پی پروٹوکول میں شامل اسکواڈ نے انہیں گاڑی سائیڈ میں کرنے کا کہا اس کے بعد سامنے سے آنیوالی گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی، پولیس اہلکاروں نے بندوقیں تان لیں اور ہراساں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جس گھر میں کوئی وی آئی پی آیا تھا میرے معلوم کرنے پر بتایا کہ مريم نواز ان سے تعزیت کرنے آئی تھیں، وزیراعظم کی بیٹی کے پروٹوکول کے باعث پوليس نے بدتميزی کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی میرے بیٹوں کو پولیس نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، مقدمہ درج کرایا تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب کس کیخلاف مقدمہ درج کراؤں۔ سماء

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube