Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان میں اس سال عید بھی متفقہ ہوگی

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2016 | Last Updated: 6 years ago

پشاور : پاکستان ميں عيد متفقہ ہوگي، مفتي شہاب الدين پوپلزئي کے بعد وفاقي وزير سردار يوسف بھي سعودي عرب روانہ ہوگئے۔ قوم کو بڑي خوش خبري ملنے کا امکان ہے۔

ملک ميں رمضان کے بعد عید بھی متفقہ طور پر منانے کیلئے کوششیں تیز ہوگئيں ہیں، وفاقي وزير مذہبي امور سردار يوسف نے خيبر پختونخوا حکومت سے رابطے میں متفقہ عيد يقيني بنانے کے لئے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا ہے۔

وفاقي وزير نے خيبرپختونخوا کے علماء سے بھی اہم مشاروت کی ہے، جس کے بعد وہ سعودي عرب روانہ ہوگئے ہیں، جہاں عمرے کي ادائيگي کیلئے پہلے سے موجود مفتي شہاب الدين پو پلزئي سے اہم ملاقات کا امکان ہے۔

ملاقات ميں مرکزي رويت ہلال کميٹي سے متعلق مفتي شہاب الدين کے تحفظات کا ازالہ اور متفقہ عيد کا فيصلہ ہوگا۔

عيد کے لئے مسجد قاسم علی خان اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ايک ہي دن ہوگا۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube