کراچی: کراچی کےعلاقے لیاری بغدادی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بغدادی نوالین میں رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دودہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ملزمان سے کلاشنکوف اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا۔
رینجرز ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ سماء