Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کوئٹہ میں دھماکا،4افراد جاں بحق،متعدد زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں عالمو چوک کے قریب دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آبادعالمو چوک میں دھماکا ہوا جس سے 4 افراد جاں بحق اور24 زخمی ہو گئے، دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں حالت تشویشناک ہونے پر 2 زخمیوں کو سول اسپتال سے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں قریب کھڑی گاڑیوں، ریڑھیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئیں جہاں امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube