Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان میں دہشتگردی بھارت کروارہاہے،دفترخارجہ کاانکشاف

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اقبالی بیان اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پر پاکستان اور افغانستان میں رابطے کا فقدان نہیں۔ بارڈر مینجمنٹ انسداد دہشت گردی مہم کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کی ذمہ داری پوری کرے۔

رچرڈ اولسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی معاون خصوصی محسوس کرتے ہیں کہ افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ پر ہمارے تحفظات حقائق کے برعکس ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک کو پاکستان اور بھارت کو یکساں طور پر دیکھنا ہوگا۔ تاشقند میں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی باقاعدہ رکنیت مل جائے گی۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube