گلگت: موسمی تبدیلیاں راکا پوشی کے گلیشئرز کی دشمن بن گئیں۔ گلگت بلتستان میں برفانی جھیلیں بننے لگیں۔
نیلگوں پانی اور چمکتے پہاڑ کے دامن میں دلکش مناظرسمیٹے گلگت بلتستان میں واقع پاکستان کے سب سے لمبے اور بڑے گلئشیر بالتورو کے تیور بدل رہے ہیں۔ موسم کی تبدیلی اورگرمی کی بڑھتی حدت سے گلشیئر پگھلنے لگے تو جھیلیں بننے لگیں ۔
بالتورو گلیشیرز کے پگھلنے سے بننے والی بالتورو جھیل صرف ایک جھیل نہیں۔ ان علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ایسی آٹھ سے دس جھیلیں بنی ہیں اور ان کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔
گلیشئر پگھلنے کے باعث وادی بگروٹ کی آبادیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں مگر متعلقہ حکام کے پاس ان گلیشئرز کی تحقیقات کیلئے فنڈز ہی نہیں ہیں۔ سماء