Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی میں پانی کی فروخت کادھندا عروج پر

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی :شہروالوں کاپانی چوری کرکےاُن ہی کو بیچاجارہا ہے۔گلی گلی پانی کی دکانيں کھل گئی ہیں اوربھانت بھانت کی گاڑیوں اس مقاصد کےلیےاستعمال کی جارہی ہیں۔

کراچی میں پانی بیچنے کا کاروبارعروج پرہے۔ منافع بخش کاروبار ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی بیچنے کی دکانیں بن گئی ہیں۔

اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن،ناظم آباد،لیاقت آباد ، گلستان جوہر میں شہریوں کو ملنے والا پانی ہائیڈرنٹ کےذریعے انہیں ہی بیچاجارہا ہے۔

بیس لیٹر پانی کی بوتل60 سے 80 روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔چھوٹی فیملی کے بجٹ میں پانی کا ماہانہ خرچہ ڈیڑھ سے دوہزارروپےاوربڑی فیملی تین سے پانچ ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔

شہر میں اوسط 2 ہزار سے زائد واٹر ٹینکر اور سیکٹروں غیرقانونی واٹر سپلائی کرنے والی کمپنیاں 20 کروڑ یومیہ کمارہی ہیں  اور اس گورے دھندے میں نیچے سے لے کر اوپر تک سب ملے ہوئے ہیں۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube