Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کےڈی اےکےڈائریکٹرکامبینہ اغوا،تلاش کیلئےپولیس متحرک

SAMAA | - Posted: May 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی: گلشن اقبال سے کے ڈی اے انسداد تجاوزات سیل کے ڈائريکٹر جمیل بلوچ لاپتہ ہوگئے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائي کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا۔

کے ڈی اے انسداد تجاوزات کے سربراہ جمیل بلوچ سوک سينٹر کے قريب سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔پوليس کے مطابق جمیل بلوچ دفترسےگھرکیلئےنکلے تھے جب وہ مبینہ طور پر اغوا کرلئے گئے۔ ان کي سرکاري گاڑی عزیزبھٹی تھانے کے قريب سے ملي ہے۔

ذرائع کے مطابق جميل بلوچ لینڈمافیا کیخلاف متحرک تھے۔اہل خانہ نے عزیز بھٹی تھانے میں ان کی گمشدگي کي رپورٹ درج کرواکے تفتيش شروع کردي ہے۔

دوسري جانب محمودآبادمیں پولیس کاسرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کےدوران 10مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیاگیا۔پولیس کے مطابق آپريشن جرائم پيشہ افراد کي اطلاع پر کيا گيا تھا۔ادھرسچل پولیس نے چھاپہ مارکر2 مبینہ دہشتگرد دھرلئے۔گرفتار ملزمان کے قبضےسے 2کلاشنکوف برآمد کرلي گئي۔پوليس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

رینجرز نے نیوٹاؤن عسکری پارک کےقریب گھرپرچھاپہ مارکرایک شخص کوحراست میں لےلیا۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube