اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے پر قانونی سوالات اٹھا دیئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ سیاسی لگ رہا ہے، واقعہ برطانیہ میں ہوا اور مقدمہ اسلام آباد میں کیوں درج کیا گیا؟، کیا اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے چشم دید گواہ لڑکی کا بیان قلمبند کیا۔
عدالت نے مزید مہلت کیلئے اسٹینڈنگ کونسل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔ سماء