Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس کا فیصلہ کرلیا

SAMAA | - Posted: May 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago

 

اسلام آباد: پیپلز پارٹی بھی پانامہ لیکس پر شریف خاندان کے خلاف ایکشن میں آگئی۔ وزیراعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

آف شور کا شور جاری ہے۔ پیپلز پارٹی نے حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی۔ بڑے میاں ، نواز شریف، چھوٹے میاں شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، اسحاق ڈار اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے ذریعے وزیر اعظم اور انکے خاندان کا جھوٹ سامنے آیا ہے ۔ دو سے تین روز میں ریفرنس دائر کر دیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نئیربخاری اور لطیف کھوسہ کی درخواست پر وزیراعظم اور انکے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلز پارٹی کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

درخواست میں 1990 سے 2013 تک کے کاغزذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube