Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی:ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

SAMAA | - Posted: May 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی: عائشہ منزل پرشہیدہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔فائرنگ سے جاں بحق ہونےوالے ٹریفک پولیس اہلکاروں کےقتل کی تحقیقات میں اہم پیش سامنےآئی ہے۔قاتلوں نے واردات میں نیا ہتھیاراستعمال کیا۔

سماء کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اوردیگر اعلی حکام  نے شرکت کی۔ پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ گارڈن ہیڈکوارٹرمیں ادا کی گئی۔

TRAFIC POLICE NAMAZ E JANAZA 22-05

گزشتہ روز کراچی کےعلاقے عائشہ منزل پرٹریفک پولیس اہلکار شکیل احمد اورمحمد اکرم کے قتل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔  موقع سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خول کی فارنزک رپورٹ آگئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق اس بار دہشت گردوں نے واردات میں نیا ہتھیاراستعمال کیا  جوپہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا۔

اس سے قبل  دونوں اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی گارڈن میں سیکشن آفیسر ساجد شیخ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل  اور دہشت گردی کی  دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube