Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

آئی جی ایف سی کا طورخم بارڈر کا دورہ

SAMAA | - Posted: May 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago

1102498-image-1463082941-279-640x480

لنڈی کوتل : آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر نے طورخم کا دورہ کیا، اس موقع پر طورخم بارڈر کھلنے کے بعد تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر نے ہفتہ کے روز دورہ طورخم بارڈر کا دورہ کیا اور طورخم بارڈر پر کشیدگی ختم ہونے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

پاکستانی حدود میں باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ بھی کیا ، خاصہ دار اور ایف سی اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر نقد انعامات بھی دیئے گئے،پولیٹیکل انتظامیہ کے رکن رحیم اللہ محسود، کمانڈنٹ خیبر رائفلز طارق حفیظ اور نائب تحصیلدار طورخم غنچہ گل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایف سی حکام کا کہنا تھا کہ طورخم پر تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں شروع ہو گئیں ہیں، طورخم بارڈر کھلنے کے بعد ہفتے کے روز افغانستان جانے والے مسافروں، گاڑیوں اور افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں اور گاڑیوں کا بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر پاکستانی حدود میں باڑ لگانے کے مسئلے پر چار دن تک بارڈر بند رہی، جس کے بعد افغان سفیر کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات میں مسئلے کو اٹھایا گیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے طور خم بارڈر پر معمول کا ٹریفک رواں دواں رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے بارڈر کھول دیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube