Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

آف شور کمپنیز پر عمران خان نے سچ بولا،وزیراعظم بھی سچ بولے

SAMAA | - Posted: May 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیز کے متعلق پارٹی چیئرمین عمران خان نے سچ بول دیا ہے، لیکن وزیر اعظم نواز شریف سچ بولنے سے گریز کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومتی وزراء پہلے وزارت چھوڑیں پھر نواز شریف کا ذاتی دفاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام قائدین احتساب کیلئے حاضر ہیں، پرویز رشید اور حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کے چھ قائدین کیخلاف قانون کے مطابق انکوائری شروع کروائیں۔

نعیم الحق نے کہا حکومت اپنے رویے میں لچک پیدا کرے، میں نہیں سمجھتا وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ میں جواب دیں گے، وزیراعظم قوم کو مطمئن کریں اور 2018 تک حکومت کریں۔

نعیم الحق نے واضح کیا کہ عمران خان کا ابھی باقاعدہ کوئی ذریعہ معاش نہیں، گزشتہ ورلڈکپ میں ملنے والی رقم اب تک چل رہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube