لاہور : اقوام متحدہ کے اَمن مشن میں حصہ لینے کے لئے پاک فوج کا دستہ سو ڈان روانہ ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا 202افراد پر مشتمل دستہ اقوام متحدہ کے اَمن مشن میں حصہ لینے کےلئے سوڈان روانہ ہوگیا ہے، بریگیڈیئر ریاض احمد نے دستے کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔
پاک فوج کے دستے گزشتہ کئی سال سے سو ڈان میں اَمن مشن کے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، روانگی سے قبل اَمن دستے سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریاض احمد نے کہا کہ پاک فوج کا دُنیا بھر میں قیام امن کا کردار مثالی ہے۔
اُنھوں نے فوجی جوانوں پر زُور دیا کہ وہ پاک فوج کی عمدہ روایات کو اپناتے ہوئے دیار غیر میں مصیبت میں گھرے لوگوں کی سچے جذبے سے خدمت کریں تاکہ بین الاقوامی سطح پرپاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہو۔ سماء