Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی میں سیکیورٹی فورسزکی دہشت گردوں کےخلاف اہم کامیابیاں

SAMAA | - Posted: May 9, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی:شہرمیں رات بھرپولیس اوررینجرزایکشن میں نظر آئے۔ لیاری میں دو مبینہ مقابلوں میں دو گینگسٹر مارے گئے۔ ملیرسٹی سےگینگسٹرپکڑاگیا۔مختلف علاقوں سے سولہ ملزمان اسلحہ سمیت دھر لیے گئے۔

کراچی پولیس اور رینجرز کی تابڑتوڑ کارروائیاں جاری رہیں۔ملیرسٹی پولیس نےخفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا۔ چھاپے میں لیاری گینگ وارکاکمانڈریاسین عرف ماماکودھرلیا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ پانچ سال سے عزیربلوچ کے لیے کام کر رہا تھا اور اس نےکئی دستی بم حملے کرنے کے علاوہ فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کی جان لی۔ ملزم نے مزید بتایاکہ اس نےملیر میں ہی دو دوستوں کو بھی قتل کیا۔یاسین کیخلاف قتل، اقدام قتل اورپولیس مقابلوں کےکئی مقدمات درج ہیں۔

ادھرلیاری کے علاقے نیپئر اور کلری میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دورانبابا لاڈلہ اورعزیربلوچ کے2 کارندےمارےگئے۔پولیس نےدستی بم حملے کے 3 ملزم گرفتار کرلیےجبکہ رینجرز نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

گارڈن میں بھی پولیس نے 2 ملزم گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا۔اورنگی سے بھی 3 ملزم اسلحہ سمیت دھر لیے گئے۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube