کراچی : سماجی رہنماء خرم ذکی کی نماز جنازہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ادا کردی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وادی حسین قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔
گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سماجی رہنماء خرم ذکی کو قتل کردیا تھا۔
خرم ذکی کا جسد خاکی لے کر سیکڑوں افراد وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ان کی تدفین وادی حسین قبرستان سپرہائی وے پر کی جائے گی۔
خرم ذکی کی بیوہ، بیٹی اور دیگر لواحقین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ سرسید ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سماء