کشمور : کندھ کوٹ ميں پولیس نے سندھ بلوچستان کے بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرليا۔
کندھ کوٹ کي تحصيل کشمور ميں پولیس نے سندھ بلوچستان کی بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرليا، گرفتار دہشتگردوں سے دس کلو بارودی مواد، تين دستی بم، دو ٹائم بم، دو پستول، تين کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہيں۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے ایس ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے اور بی آر اے سے ہے، دہشت گرد ریلوے ٹریک،گیس پائپ لائن سمیت دیگر سرکاری تنصیبات میں تخریب کار کارروائیوں میں ملوث ہيں، پولیس بروقت کارروائی نہ کرتي تو بڑی تخریب کاری کی واردات پیش آسکتی تھی۔ سماء