کراچی : رینجرز کی حراست میں آفتاب احمد کی ہلاکت پر ایم کیو ایم نے یوم سوگ منايا، شہر بھر ميں سياہ جھنڈے لگاديئے گئے، کاروبار اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔
ايم کيو ايم کی اپيل پر کراچی ميں يوم سوگ منایا گیا، شہر بھر میں سیاہ جھنڈے لگاديئے گئے، کاروبار اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔
شام ہوئی تو ايم کيو ايم کے تحت شہر قائد کے درجنوں مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگيا۔ نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وسيم اختر نے کراچی آپريشن پر مانيٹرنگ کميٹی کا مطالبہ کرديا۔
خالد مقبول صديقی نے حسن اسکوائر پر احتجاجی مظاہرے کے دوران يوم سوگ کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور کی پاک سرزمين پارٹی ميں شموليت کی ٹائمنگ کو معنی خيز قرار ديا۔
احتجاجی مظاہروں ميں ايم کيو ايم کے ہمدرد اور کارکنان بازوؤں پر سياہ پٹياں باندھ کر انصاف کا مطالبہ کرتے رہے۔ سماء