اسلام آباد:یونیسکو پاکستان نے ڈچ سفارت خانے ،میڈیا میٹرزفار ڈیموکریسی اورسینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلمپنٹ کے ساتھ مل کر آزادی صحافت کے عالمی دن پر سیمینارکا انعقاد کیا۔
اس سال صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کے تحفط اورمعلومات تک رسائی کے حق کی موضوع پر توجہ دی گئی ۔ یونیسکوپاکستان کی نمائندہ وائبکے جنسن نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ جمہوریت کے لیے آزادی پریس اور معلومات تک رسائی اہم ہے۔ قانون کی حکمرانی تک ترقی کا عمل ممکن نہیں۔
ڈچ سفیر جین نیٹے سیپ پین نے اس موقع پر شرکا سے اپنے خطاب میں کہاکہ آزادی رائے کے بغیر دیگر آزادی مکمل نہیں ہوسکیں۔ آزادی رائے جمہوریت کو مزید معنی دیتے ہیں۔ اس آزادی کی بدولت ادارے جواب دہ ہوتے ہیں۔ سماء