کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس انتہائی سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔
سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے ارکان اسمبلی کی گاڑیاں تک اسمبلی کے باہر روک دی گئیں اور ارکان خود چل کر اسمبلی تک آئے۔
صحافیوں کو بھی شناخت اورسخت چیکنگ کے بعد اسمبلی میں داخلے کے بعد اسمبلی میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیے: نجی ٹی وی کے اینکر کو ہیرو بننا مہنگا پڑا
واضح رہے کہ چند روز پہلے نجی ٹی وی کا صحافی ساتھی سمیت سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں کو پرفیوم دے کرغیرقانونی طورپراسلحے سمیت اسمبلی میں داخل ہو گیا تھا۔ جس کے بعد آج کے اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سماء