Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

لیہ:زہریلی مٹھائی کھانےسےاموات؛تعداد32ہوگئی

SAMAA | - Posted: May 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Layyah Mithai 1800 Pkg Moiz 21-04

لیہ: زہریلی مٹھائی کے اثرات بارہ روز بعد بھی ختم نہ ہوسکے۔ مٹھائی کھانے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا۔مرنےوالوں کی تعداد32ہوگئی ہے۔

لیہ میں 12روزقبل زہریلی مٹھائی کھانےوالوں افرادتاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اتوار کو26 سالہ اشرف لاہور کے جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اب تک زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی تعداد32 ہوگئی ہے۔

لیہ میں بارہ روز قبل ایک گھرمیں پوتے کی پیدائش پر مٹھائی تقسیم کی گئی جس کو کھانےسے درجنوں لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔ جس گھر میں یہ خوشی ہوئی تھی، اس گھر کے 8جوان بیٹے بھی یہ مٹھائی کھانےسے انتقال کرگئے۔

تحقیقات کے مطابق مٹھائی میں زرعی اجناس میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی آمیزش پائی گئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube